مقابلے میں 2 سگے بھائیوں سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

September 1, 2015 1:54 pm0 commentsViews: 41

پولیس نے اتحاد ٹائون میں تحریک طالبان شیر زمان محسود گروپ کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا
ہلاک ہونے والے دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ اور ظفر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے تھے‘ سنگین مقدمات میں مطلوب تھے
رضویہ پولیس نے کھجی گرائونڈ کے قریب مقابلے میں دو دہشت گردوں کو مار ڈالا‘ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی
کراچی(کرائم رپورٹر)کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اوررضویہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوںسمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ِپولیس نے ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم کی ٹیم نے اتحادٹائون محمدخان کالونی نزد ناردرن بائی پاس پر کالعدم تحریک طالبان شیر زمان محسود گروپ کے ساتھیوں کی اطلاع کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے،سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ساجدآفریدی ولد غلام حسین اور ظفرآفریدی ولد غلام حسین کے نام سے ہوگئی،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دو نوں سگے بھائی تھے ، حکومت نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ساجد کے سر کی قیمت10لاکھ جبکہ ظفر کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی،ہلاک ہونے والے دہشتگرد100 سے زائد قتل،بھتہ فوری،پولیس مقابلے اور دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان( شیر زمان محسود گروپ) سے تعلق تھا اور دہشتگرد 10سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہے ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائی کٹی پہاڑی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔رضویہ پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گلبہارکھجی گروانڈ کے قریب دہشتگردموجودہیں،جس پر پولیس نے اتواراورپیرکی درمیانی شب چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش تاہم اس دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،ایک نائن ایم ایم پستول اور دستی بم برآمد کر لیا تاہم مارے گئے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 24115,242/ 15,243/15درج کر لیاہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی ہے۔

Tags: