سندھ کے 2موجودہ اور ایک سابق وزیر کی گرفتاری کا امکان

September 1, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 22

کراچی( نیوز ڈیسک) بڑے پیمانے پر کی جانیوالی کرپشن کے حوالے سے آئندہ 72گھنٹوں میں صوبہ سندھ کے دو موجودہ اور ایک سابق وزیر کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے‘ ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے ان سیاسی شخصیات کی جانب سے کی گئی کرپشن کے حوالے سے تمام دستاویزی ثبوت اکٹھے کرلئے گئے ہیں‘ جنہیں ان کیخلاف شہادت کے طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائیگا ‘ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر گرفتار کئے جانیوالوں میں ایک انتہائی اہم سیاسی شخصیت کے قریب سمجھے جانیوالے وزراء بھی شامل ہیں جن کیخلاف نیب میں بھی گزشتہ کئی ماہ سے تحقیقات میں مصروف ہے۔

Tags: