کے ایم سی‘ غیر فعال 2ڈسپنسریاں این جی اوز کے حوالے کرنے کی منظوری

September 1, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 59

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کے بعد محکمہ صحت کے ایم سی نے بھی غیر فعال 2 ڈسپنسریاں این جی اوز کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ اورنگی ٹائون معین آباد ڈسپنسری روٹری کے سپرد ‘سولجر بازار میٹرنٹی ہوم دسپنسری میڈی اینڈ کیئر اور اپنا این جی او کے حوالے کردی گئی ہے‘ این جی اوز سے2سے5 سال تک کے معاہدے کئے گئے ہیں جو معاہدے کے بعد ساٹھ دنوں کے اندر انتظامی امور کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔ بلدیہ عظمیٰ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے نہ چلنے والے اسپتالوں کیلئے جلد ڈونرز کانفرنس منعقد کریگی‘ محکمہ صحت سندھ پہلے ہی متعدد غیر فعال اسپتال اور اس کے مختلف شعبہ جات این جی اوز کے حوالے کرچکا ہے۔

Tags: