پی آئی اے نے کرایوں میں30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیاجس کا اطلاق تین ستمبر سے ہوگا اور یہ سہولت تیس اکتوبر تک جاری رہے گی‘ پی آئی اے نے بزنس کلاس پر تیس فیصد اور اکانومی کلاس پر بیس فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔