نادرا مرکز بند کرنا کراچی دشمنی کی بد ترین مثال ہے‘ رابطہ کمیٹی

September 1, 2015 2:02 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیئرمین نادرا کی جانب سے کراچی میں نادرا کے3 سینٹرز بند کرنے کے احکامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کراچی دشمنی کی بد ترین مثال قراردیا ہے‘ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سینٹرز بند کرنے کے احکام دینے کا عمل قطعی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے‘ رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر مراکز بند کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عوام نہ صرف پرامن احتجاج کا راستہ استعمال کریں گے بلکہ اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائیگی۔

Tags: