انٹر بینک‘ ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ہوگیا

September 1, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 20

کراچی( نیوز ڈیسک) پیر کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی‘ فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 15 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 104.17 روپے اور قیمت فروخت104.20روپے ہوگئی‘ اس طرح 5پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت104.75 روپے ہوگئی‘ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 50 پیسے کا اضافہ ہواہے جس سے یورو کی قیمت خرید116.70 روپے اور قیمت فروخت117.70 روپے ہوگئی ہے۔

Tags: