جرائم میں ملوث پولیس موبائلوں کی جانچ کا کام شروع

September 1, 2015 2:15 pm0 commentsViews: 46

پولیس موبائلوں کی مانیٹرنگ اور واچ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اپنی رپورٹ اعلیٰ افسران کو ارسال کرے گی
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں ہونیو الے جرائم میں ملوث پولیس موبائلوں کی جانچ کے لیے سندھ پولیس کی ٹیم نے جانچ کا کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد ایسی بہت سی شکایتیں آنے لگی تھیں کہ پولیس موبائلیں وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں اور زیادہ تر اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں کہ پولیس موبائلوں میں سوار سادہ لباس میں ملبوس اہلکار آتے ہیں لوگوں کو گھروں سے اٹھاتے ہیں اور انکی رہائی کے لیے پیسے وصول کرتے ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ چند وارداتوں میں بھی پولیس موبائلوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر اسکی مانیٹرنگ اور واچ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور مذکورہ کمیٹی میں اے وی سی سی ، اے سی ایل سی کے افسران بھی شامل ہونگے جو مذکورہ موبائلوں کی نمبر پلیٹ سمیت دیگر طریقوں سے اسکی جانچ کر کے رپورٹ اعلیٰ افسران کو ارسال کرینگے۔

Tags: