گلبائی میں2 ملزمان گرفتار، ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم برآمد

September 1, 2015 2:21 pm0 commentsViews: 33

ناتھا خان روڈ پر مقابلہ کے بعد دو ملزمان گرفتار، سپر مارکیٹ پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا
کرائم برانچ پولیس نے پاک کالونی میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، سامان برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)عیدگاہ پولیس نے کشتی چوک کے قریب مقابلے کے بعد ملزم شاہ زیب کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔شاہ فیصل پولیس نے ناتھا خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عادل اور اکرام کو گرفتار کیا ۔کرائم برانچ پولیس نے پاک کالونی میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان فیروز شاہ ،سلیم شاہ اور شاہ زیب کو گرفتار کرلیا دوسری کارروائی میں پولیس نے گلبائی سے ایرانی ڈیزل منتقل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سوزوکی پک میں لدے ڈرم سے ڈھائی سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مقابلے کلے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔سائٹ اے پولیس نے لوٹ مار کرنے والے زخمی ملزم شاد محمد کو گرفتار کرلیا ۔سپر مارکیٹ پولیس نے رات گئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔

Tags: