قربانی کی کھالوں کے نام پر زبردستی رقم وصول کی جارہی ہے، مہاجر قومی موومنٹ

September 1, 2015 2:21 pm0 commentsViews: 36

ابوالحسن اصفہانی روڈ اور دیگر علاقوں کے مکینوں سے تین سے ساڑھے تین ہزار لیے جارہے ہیں
متحدہ کے حلف یافتہ کارکنوں نے رہائشیوں کو پیغامات پہنچانا شروع کر دیئے، آفاق احمد کی رہائش گاہ پر اجلاس
کراچی( اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ابو الحسن اصفہانی روڈ اور دیگر علاقہ مکینوں سے عید الاضحی کے موقع پر تین سے ساڑھے تین ہزار روپے زبردستی وصول کی اطلاعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی زکوٰۃ وفطرہ وصولی میں ناکامی کے بعد مافیا جماعت نے کھالوں کی مد میں شہریوںسے نقد رقم بٹورنے کیلئے کمیٹیاں بنادی ہیں۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ڈسکو بیکری سے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کا جنگل بنا ہوا ہے اور ان پراجیکٹس کی یونین میں اکثریت متحدہ کے حلف یافتہ کارکنان کی ہے جن کی جانب سے رہائشیوں کو پیغامات پہنچناشروع ہوچکے ہیں اور ان پر ہر حال میں رقوم یونین دفاتر میں جمع کرانے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے جس طرح زکوٰۃ اور فطرہ کی زبردستی وصولی روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے اسی طرح قربانی کی کھالیں چھیننے اور اس مد میں رقم وصول کرنے کا بھی سدباب ہونا چاہئے۔

Tags: