واٹربورڈ کے افسران فراہمی آب کا نظام بہتر بنائیں، ایم ڈی

September 1, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 18

بجلی کے بریک ڈائون کی صورتحال میں سولر سسٹم سے پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ سجاد حسین عباسی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن میں تعطل سے ہونے والی پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے سولر سسٹم لگانے کی فزیبیلٹی بنائی جائے تاکہ متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی ممکن ہو اور بجلی کے تعطل کے باعث شہر میں فراہمی آب متاثر نہ ہو اور شہریوں و بلک صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح ایم ڈی واٹربورڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واٹربورڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایم ڈیز ، چیف انجینئرز ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے سجاد حسین عباسی نے ہدایت کی کہ پانی اور سیوریج کی لائنوں کو جو 30سال سے زیادہ پرانی ہیں تبدیل کرنے کے لئے فوری طور پر منصوبہ بندی کریں۔

Tags: