کلفٹن میں ساحل کے نام سے نئے تھانے کا افتتاح

September 1, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 78

تھانے کیلئے عارضی طور پر درخشاں تھانے کی جگہ فراہم کی گئی ہے بعد میں دوسری جگہ منتقل کیا جائیگا
کلفٹن میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے نیا تھانہ قائم کیا گیا صوبائی وزیر داخلہ انور سیال
کراچی (کرائم رپورٹر) ویر داخلہ سندھ نے سی ویو اور دو دریا پر ہونے والے جرائم اور دیگر واقعات کے سد باب کے لیے کلفٹن ڈویژن میں ساحل نام کے نئے تھانے کا افتتاح کردیا ، عارضی طور پر مذکورہ تھانے کو درخشاں تھانے میں جگہ فراہم کی گئی، تھانے کا افتتاح وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کیا اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی‘ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل، ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق اور دیگر پولیس افسران شریک تھے۔ سہیل انور سیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحل تھانے کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ درخشاں تھانے کی حدود میں ساحل سمندر اور دو دریا آتے ہیں اور تھانہ مذکورہ مقامات سے دور ہے اور نفری کی کمی تھی جس کے باعث ساحل سمندر اور دو دریا پر ہونے والی وارداتوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر ایک سمری بھیجی گئی تھی کہ ایک نئے تھانے کا قیام عمل میں لایا جائے مذکورہ تھانے کی عمارت ڈیفنس فیز 8میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم عارضی طور پر تھانے کی عمارت درخشاں تھانے میں ہی قائم کی گئی ہے اور تھانے کو 50افراد کی نفری، تین پولیس موبائلیں چار موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں اور ضرورت پڑنے پر نفری کو بڑھایا جائے گا۔

Tags: