فائرنگ سے جاں بحق ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

September 1, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 24

نماز جنازہ میں آئی جی سمیت دیگر افسران کی شرکت، ایک اہلکار کی میت پنجاب روانہ کر دی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر) گلشن اقبال کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ٹریفک پولیس کانسٹیبل نظام الدین کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن سائوتھ میں ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فاْئرنگ سے شہید ہونیوالے ٹریفک پولیس کانسٹیبل نظام الدین کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن سائوتھ میں ادا کی گئی۔ جس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی دیگر پولیس افسران شہیدکے ورثا، رشتہ داروں،دوست احباب و اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔ ایس ایچ او فاروق سنجرانی نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کے ایس او کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے بعد مقدمے کا اندراج کرائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہونیو الے دوسرے اہلکار محمد شیر کی میت اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہی پنجاب روانہ کردی گئی تھی۔

Tags: