آصف زرداری کی گیڈر بھبھکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، ذوالفقار مرزا

September 1, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 35

کرپشن کیخلاف کارروائیاں بند ہوئیں تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی
آپریشن رکا یا مفاہمت ہوئی تو ہم حکومت کیخلاف تحریک چلانے پر مجبور ہونگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ فوج او وفاقی حکومت نے کارروائیاں شروع کی تو زرداری کو اپنا پھندا نظر آرہا ہے‘ آصف زرداری کو کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں ‘ان گیدڑ بھپھکیوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں معصوم لوگوں کو مارا جارہا تھا تب زرداری کا ضمیر سویا ہوا تھا۔ سندھ کی تقسیم پر تو زرداری خاموش تھا مگر اب کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کیخلاف سندھ میں جاری کارروائیاں روکیں تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی‘ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر حکومت نے آپریشن روکا یا مفاہمت کی تو ہم اس حکومت کیخلاف تحریک چلانے پرمجبور ہوں گے۔

Tags: