امیتابھ بچن کا ویب اکائونٹ ہیک قابل اعتراض چیزیں پوسٹ کردی گئیں

September 1, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 23

لوگوں نے واقعہ کے بعد طرح طرح کے مشورے دینا شروع کردیئے
بڑے لوگوں کے ساتھ اس طرح کی حرکت شہرت کیلئے کی جاتی ہے‘ عوامی رائے
ممبئی( نیٹ نیوز) مشہور بھارتی فلمی اداکار امیتابھ بچن کا ویب اکائونٹ ہیک کرکے اس پر قابل اعتراض چیزیں پوسٹ کردی گئیں۔ اپنے اکائونٹ کے ہیک ہونے کی معلومات خود امیتابھ بچن نے ایک پیغام کے ذریعے دیں۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا اکائونٹ ہینڈل ہیک کرلیا گیا تھا۔ کسی ویب سائٹ نے اس پر کچھ قابل اعتراض مواد شائع کردیا تھا۔ انہوں نے لکھا وائو ! میرا اکائونٹ ہینڈل ہیک کرلیا گیا۔ ان کے اس پیغام کے بعد بہت سے لوگوں نے انہیں مشورہ دینا شروع کردیا۔ بعض لوگوں نے اس طرح کی چیزوں سے بچنے کیلئے انہیں کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں بھی بتایا ہے جبکہ بعض لوگوں نے یہ خیال ظاہر کیا ہے ان جیسے بڑے لوگوں کے ساتھ اس طرح کی حرکت شہرت حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہیں۔

Tags: