ٹارگٹ کلنگ شہر میں ٹریفک پولیس کو تحفظ کیلئے اسلحہ کی فراہمی

September 1, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 21

شہر کے پانچوں زونز کے ایس ایس پیز نے علاقوں کی حساس نوعیت کے اعتبار سے اسلحہ تقسیم کردیا ہے
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو اسلحہ فراہم کردیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں پولیس اہلکار اور خصوصاً ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے بتایا کہ کافی عرصے سے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اسلحہ دینے کی ضرورت تھی اس ضمن میں کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو خطوط بھی لکھے گئے تھے‘ بالآخر پیر کو ٹریفک پولیس کو اسلحہ فراہم کردیا گیا‘ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے مزید بتایا کہ شہر کے تمام پانچوں زونز کے ایس ایس پیز کو اسلحہ دے دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے علاقوں کی حساس نوعیت کے اعتبار سے اسلحہ تقسیم بھی کردیا ہے‘ خادم حسین بھٹی نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی حفاظت کی غرض سے دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں اور انہیں ہرگزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتربنایا جائیگا۔

Tags: