رحمن ملک زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ملاقات کیلئے سرگرم

September 1, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 17

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور متحدہ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ملاقات کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آصف زرداری کے مسلم لیگ ن کے خلاف بیان کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماء الطاف حسین اور آصف زرداری ملاقات کیلئے ایجنڈا طے کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما نے ملاقات کیلئے رحمن ملک سے رابطہ کیا ہے۔

Tags: