آج صبح خیبر ایجنسی میں2 دھماکے ایک شخص ہلاک، 28 زخمی

September 1, 2015 2:30 pm0 commentsViews: 26

خیبر ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح خیبر ایجنسی میں2 دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور28 افراد زخمی ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح خیبر ایجنسی کے علاقے جمبرور بازار میں خود کش دھماکہ ہوگیا جبکہ چند لمحوں کے بعد اسی مقام پر دوسرا دھماکہ ہوگیا اور یکے بعد دیگر 2 دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور28 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

Tags: