آج سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی ختم ہوجائے گی

September 1, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ اسپاٹ فکسنگ کا سیاہ باب رقم کرنے کے بعد سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کی پانچ سالہ سزا کا منگل کو آخری دن ہوگا، بدھ سے دونوں کھلاڑیوں کی کرکٹ فیلڈ میں باضابطہ واپسی ہو رہی ہے۔ تاہم پاکستانی ٹیم میں واپسی کیلئے انہیں مزید انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پہلے مرحلے میں کلب اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کیلئے جو روڈ میپ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق تینوں کرکٹرز 28 فروری تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے اہل نہیں ہوںگے۔ محمد عامر قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل سکیں گے۔

Tags: