چنگ چی رکشائوں کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ناگن چورنگی پر مظاہرہ

September 1, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 25

شہر میں چلنے والے چنگ چی اور سی این جی رکشہ بحال نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہائوس کاگھیرائو کرینگے، مقررین کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل اور چنگ چی و سی این جی رکشوں کی بحالی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت پیر کے روز ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر چنگ چی اور سی این جی رکشے بحال نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا۔ اس روزگار سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کو بھوک اور افلاس کی طرف دھکیلا گیا تو محلات میں رہنے والے بھی چین سے نہیں رہیں گے۔ 3 ستمبر کو کراچی پریس کلب میں سندھ کنونشن منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے نائب امیر خالد صدیقی، بحالی روزگار و ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئر مین محمود حامد، چنگ چی و سی این جی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر صفدر شاہ قادری، شاہد مسعود، ملک شفیق، محمد منور، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی چیپٹر کے جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر اور دیگر نے خطاب کیا۔