افتتاح‘افتتاح‘افتتاح…… پاک فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں کمیونٹی سینٹر کو خاص اہمیت دی گئی ہے

September 1, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 33

بہترین ہائوسنگ اسکیم کی تمام تر خصوصیات پاک فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں موجود ہیں
پاک فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کی تقریب اجراء کے موقع پر اشفاق آرائیں و دیگر کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کا اجراء کیا جا رہاہے جو کہ70 فیصد اوپن ایریا اور30 فیصد رہائشی ایریا پر مشتمل ہوگا اس پراجیکٹ میں معاشی اور ثقافتی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف ( ایڈمنسٹریٹر) اشفاق آرائیں نے فضائیہ ہائوسنگ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اکبر جمیل ( Achar Vision) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہائوسنگ اسکیم میں کمیونٹی سینٹر کو خاص اہمیت دی گئی ہے تا کہ لوگ آپس میں مل جل کر روز مرہ کے معاملات کا تبادلہ خیال کر سکیں ہمارے اس فیصلے سے لوگوں میں بھائی چارہ بڑھے گا اور لوگ ایک دوسرے کو بہتر سمجھ سکیں گے۔ اس موقع پر شعیب احمد ( ایئر کمانڈوز نے کہا ہے اس ہائوسنگ اسکیم میں70 فیصد اوپن ایریا رکھا گیا ہے تا کہ لوگ کھلی ہوا اور فضاء میں آرام سے رہ سکیں 70 فیصد اوپن ایریا گولف کلب، پارک، جوگنگ ٹریک، سوئمنگ پول وغیرہ پر مشتمل ہوگا، پاک فضائیہ نے اس سے پہلے راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، اور ٹرنول میں کامیاب ہائوسنگ پراجیکٹ مکمل کئے ہیں محمد ظفر (پراجیکٹ ڈائریکٹر) نے کہا ہے کہ اس ہائوسنگ اسکیم میں تمام تر خصوصیات موجود ہیں جو کہ ایک مکمل اور بہتر ہائوسنگ اسکیم میں ہونی چاہئے پاک فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں زلزلہ پروف گیٹ ایٹ کمیونٹی سینٹر، لوڈ شیڈنگ فری، 5 اسٹینڈرڈ مساجد، ایک لگژری مسجد، اسکول، کالج، کمیونٹی پولیس، فائر بریگیڈ جیسی تمام تر سہولیات موجود ہوگی۔ پاک فضائیہ کراچی ہائوسنگ اسکیم کی سیکورٹی کی تمام تر ذمہ داری پاک فضائیہ خود سر ا نجام دے گی۔ پاک فضائیہ کی طرف سے کراچی کے رہائشیوں کو مکمل اور محفوظ ہائوسنگ اسکیم کا تحفہ دیا گیا ہے جس سے فورس سے وابستہ لوگ اور سول شہری دونوں ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تقریب کے تمام تر سیکورٹی انتظامات جوانوں نے سنبھالے ہوئے تھے
شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور بہترین پروجیکٹ قرار دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کراچی ہائوسنگ اسکیم کے افتتاح پروگرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ایئر فورس کے جوان خود تمام تر انتظامات دیکھ رہے تھے تا کہ آنے والے مہمان اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں
نے شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کراچی ہائوسنگ اسکیم کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران اور جوان، سویلین شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے لوگوں نے بھی اس ہائوسنگ اسکیم کو ایک بہتر اسکیم قرار دیا۔

ڈیزائنر حفیظ جیبی نے
شرکاء کو بریفنگ دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائیہ ہائوسنگ کی افتتاحی تقریب میں فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے لگژری بلاک کے ڈیزائن کنسلٹنٹ حفیظ جیبی نے سائٹ وان کی تعمیرات اور سہولیات پر مکمل بریفنگ دی۔

Tags: