کرپشن کا صفایا صرف سندھ نہیں پورے ملک میں ہوگا، منظور وسان

September 1, 2015 2:40 pm0 commentsViews: 20

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل ہوسکتی لیکن انتخابات اسی سال ہوں گے
متحدہ کے استعفوں کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، صوبائی وزیر خوراک کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر خوراک سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کرپشن کا صفایا اب صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوگا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے تاہم انتخابات اس سال ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کچھ نئے سیاسی اتحاد بنیں گے۔ جبکہ کچھ اتحاد پیپلز پارٹی کے خلاف بھی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کا معاملہ تو حل ہوجائے گا لیکن اس سے قبل ملک بھر سے کرپشن کا صفایا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کیلئے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی قائم کرنے کیلئے بل تیار کر رہے ہیں جسے جلد ہی سندھ اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Tags: