سندھ کی ایک اور اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

September 1, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 21

ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر کارروائی، انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی بھی گرفتاری کا امکان
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں اور ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی ایک اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے‘ کارروائی کے دوران انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی گرفتاری کا بھی امکان ہے‘ انشورنس کمپنی کا اہم عہدیدار مذکورہ دونوں شخصیات کا ساتھی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈز فراہمی انشورنس کمپنی کے افسر کے ذریعے ہوتی رہی ہے‘ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ڈاکٹر عاصم کے قریبی افراد کے نام پر شہر کے مختلف مقامات پر پلاٹ خریدے گئے اور ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں نے وہ فلاحی پلاٹ اربوں روپے میں فروخت کئے‘ ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں میں ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر ظہیر کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تلاش ہے۔

Tags: