نواز شریف جانتے ہیں بھل صفائی شروع ہو چکی، شیخ رشید

September 1, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ زرداری کے بیان سے کراچی آپریشن متاثر نہیں ہوگا، ملک میں چوروں کو پکڑا جائیگا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو ایک جھٹکا دینے سے ملین ڈالر نکلے گا۔ انہوں نے صرف8 دنوں میں کرپشن کی88 وارداتوں کا اعتراف کیا جس پر آصف زرداری نے چیخنا شروع کر دیا۔ کرپشن کی ان وارداتوں کے زیادہ تر راستے زرداری کی طرف جا رہے ہیں۔ اب نواز شریف کاامتحان ہے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف اسٹینڈ لیتے ہیں یا نہیں، بھل صفائی پروگرام شروع ہو چکا اور نواز شریف کو اس صفائی کا اچھی طرح علم ہے۔

Tags: