یوسف گیلانی کی 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

September 2, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 23

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی‘ پولیس کے سامنے اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں گیلانی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل کیس سمیت 8 مقدمات میں7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے‘ منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ یوسف رضا گیلانی کو تمام مقدمات میںایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے‘ یوسف رضا گیلانی خود عدالت میں پیش ہوئے‘ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پرکوئی بھی الزام لگایا جاسکتا ہے مگر یہ الزام نہیں لگایا جاسکتا کہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پولیس کے سامنے دیئے گئے اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے‘ عدالت کے سامنے دیا گیا بیان ہی قانونی اہمیت رکھتا ہے‘ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے دلبرداشتہ ہو کر بیان دیا ہے‘ ہم کرپشن کے حق میں نہیں پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اب بھی کروں گا ۔

Tags: