پولیس نے زمیندار کی جیل سے بچوں سمیت40 ہاری بازیاب کرا لیے

September 2, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 16

میر پور خاص میں جیل پر چھاپہ، بازیاب ہاری عدالت میں پیش، بیانات قلمبند کر لیے گئے
میر پور خاص( نیوز ڈیسک) پولیس کا زمیندار کی جیل پر چھاپہ خواتین اور بچوں سمیت 40ہاری بازیاب، اطلاعات کے مطابق میر پور خاص کی عدالت کے حکم پر غلام محمدپولیس نے زمیندار خالد احمد کی زرعی زمین پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت40ہاریوں کو بازیاب کر وا کر مذکورہ عدالت میں پیش کر دیا۔ بازیاب ہونیوالے ہاری لچھمن ، الجی، بال چند، بھورو، زرزی، شریمتی رادھا، شریمتی ہوتی اور دیگر نے عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا کہ زمیندار بغیر کسی معاوضے کے زبردستی بیگار میں کام لیتا اور حساب مانگنے پر ظلم کرتا تھا۔ عدالت نے ہاریوں کو آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔

Tags: