شلپاشیٹھی نے سیف علی کو پرکشش ترین مرد قرار دیدیا

September 2, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 30

نئی دہلی( نیٹ نیوز) اداکارہ شلپا شیٹھی نے چھوٹے نواب سیف علی خان کو پر کشش ترین اداکار قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکمی فیشن ویک کے پانچویں روز اداکارہ نے معروف ڈریس ڈیزائنر دیو یاریڈی کے ملبوسات کیلئے ماڈلنگ کی، انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سیف علی خان سے زیادہ پر کشش کوئی اور اداکار نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ کے اس تبصرہ پر تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے رویے سے ایسا دکھائی دے رہا تھا جیسے وہ کہنا چاہتی ہوں ’’ اولڈ از گولڈ‘‘ واضح رہے شلپا شیٹھی آج کل بالی ووڈ کے نئے آنے والے کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

Tags: