خصوصی عدالتوں سے متصل بلاک میں مشکوک گاڑی معمہ بن گئی

September 2, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 27

گاڑی کس کی ہے، کس نے کھڑی کی کچھ پتہ نہیں چل سکا اور ٹریفک پولیس کا کارروائی سے انکار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ سیکریٹریٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے متصل بلاک7 کے احاطے میں گزشتہ روز سے مشکوک گاڑی کھڑی ہے۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔ ڈائریکٹر آف لیبر آفس کی جانب سے مشکوک گاڑی کھڑی ہونے پر تھانہ پریڈی کو مطلع کیا گیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ ٹریفک کے ایس آئی یو ساجد نے گاڑی کا معائنہ کیا اور کرین کی عدم دستیابی کے باعث اسے تھانے منتقل نہیں کر سکے گاڑی کس نے کھڑی کی اور کس کی ہے معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ پولیس اور ٹریفک پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Tags: