تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین ریلیف سے محروم

September 2, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 29

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، شرح ٹیکس میں ساڑھے چار فیصد اضافہ کر دیا گیا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ریلیف سے محروم ہیں اور اس کی بڑی وجہ وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے جانیوالے ٹیکس ہیں‘ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں معمولی کمی کا اعلان کیاگیا اور اس کے ساتھ ہی شرح ٹیکس میں ساڑھے چار فیصد اضافہ کردیا گیا‘ پیٹرول پر مجموعی طور پر 23 اور ڈیزل پر 33 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے‘ اگر ٹیکس کی رقم نکال لیں تو فی لیٹر پیٹرول کی قیمت50.76 روپے بنتی ہے‘ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو ریونیو کمانے کا ذریعہ بنا رکھاہے‘ یکم ستمبر سے قیمتوں میں کمی کے خوش کن اعلان کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Tags: