کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں

September 2, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 31

کراچی آپریشن، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں اور فوجی عدالتوں میں مقدمات بھجوانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن ایپکس کمیٹی اجلاس اور فوجی عدالتوں میں مقدمات بھیجنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تینوں رہنمائوں نے کراچی میں آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کراچی میں جاری آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بھجوانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری چھاپوں اور گرفتاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

Tags: