لیاقت آباد، پولیس چوکی ’’منی بکرا منی منڈی‘‘ بن گئی

September 2, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 230

بیو پاری نے رنگ وروغن سے پولیس چوکی کی شناخت مٹا دی، دیواروں پر جانور برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا
کراچی( کرائم رپورٹر) لیاقت آباد نمبر4 پر واقع زینت اسکوائر کے ساتھ عرصہ دراز سے چوکی منی بکرا منڈی بن گئی۔‘ مذکورہ چوکی شریف آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتی ہے جو ایک عرصے سے بند پڑی تھی کہ گزشتہ دنوں وہاں پرکسی جانوروں کے بیو پاری نے عید قربان کی آمد سے قبل قبضہ کرکے چوکی پر رنگ و روغن کرکے اس کی شناخت ہی چھپادی۔ مذکورہ چوکی کئی برس قبل اس لئے قائم کی گئی تھی کہ کاروبا رکرنے والے یومیہ لوٹا ماری کی وارداتوں سے تنگ تھے‘ تاہم شہریوں کے حفظ کیلئے مذکورہ چوکی کو قائم کیا گیا تھا‘ مگر افسوس کہ مذکورہ پولیس چوکی پر اس وقت کے ایس ایچ او سلیم اللہ قریشی نے اپنا نام اور ٹیلی فون نمبر تو درج کرادیا مگر اس چوکی پر سپاہی تعینات کسی بھی دور میں نہ ہوسکے‘ ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مذکورہ چوکی پر بکرے باندھے جاتے تھے‘ مگر گزشتہ دنوں مذکورہ چوکی پر کسی بیوپاری نے رنگ و روغن کرکے اسے استعمال میں لینے کا فیصلہ کرلیااور عید قرباں کی آمد سے قبل اس چوکی کی شناخت ہی چھپادی‘ چوکی کے اطراف بکرے فروخت کرنے والے ایک بیوپاری نے بتایا ہے کہ مذکورہ چوکی ایک بیوپاری نے عید قرباں کیلئے پولیس سے کرائے پرحاصل کرکے وہاں پر قربانی کے جانوروں کا چارہ وغیرہ فروخت کرنے کیلئے حاصل کی ہے تاہم ابھی تک یہاں بیوپاری نے سامان نہیں ڈالا۔

Tags: