امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج یوم نفاذ اردو منایا جائیگا

September 2, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر قومی زبان اردو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آج ملک بھر میں ’’یوم نفاذ اردو‘‘ منایا جائیگا۔ ملک کے چاروں صوبوں اور اضلاع میں آگاہی واک سیمینار کے اہتمام کے علاوہ ادبی شخصیات ‘دانشوروں ‘ صحافیوں اور ادیبوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کو قومی زبان کی اہمیت کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی اپیل کے حوالے سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آج شام ساڑھے7بجے ادارہ نورحق میں اردو کی قومی اور آئینی حیثیت کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوگا۔

Tags: