دبئی سے کراچی آنیوالے مسافر سے ایک کلو سونا برآمد

September 2, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 22

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے کراچی آنیوالے مسافر سے ایک کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا‘ کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالے مسافر شہزاد کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک کلو سے زائد سونا برآمد ہوا‘ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار مسافر شہزاد نے ایمر جنسی لائٹس اور پنکھوں میں سونا چھپایا ہواتھا‘ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags: