سپریم کورٹ‘ موت کے3 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل

September 2, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 23

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے موت کے3 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی‘ جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے درخواست سماعت کی‘ عدالت نے سماعت کے بعد سزائے موت کے3 مجرموں ملازم حسین‘ ساجد حسین اور عابد حسین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا‘ ملزمان نے سال 2002 ء میں خالد اور وقاص نامی افراد کو قتل کیا ۔

Tags: