کراچی میں شناختی کارڈ کے نئے مراکز قائم ہونگے، چیئرمین نادرا

September 2, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 23

تارکین وطن کی رجسٹریشن، پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹس کا نظام بہتر بنایاجائے گا
غیرملکیوں کو شناختی کارڈفراہم کرنیوالے نادرا ملازمین کو ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے گا
کراچی ( سٹی رپورٹر)کراچی میں شناختی کارڈ کے نئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے‘ گزشتہ روز کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ان کے دفتر میں چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پیدائش و اموات کے سرٹیفکٹ کے اجرا اورغیر ملکی تا رکین وطن کی رجسٹریشن سے متعلق امور، ،شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصو ل میں آسانیا ں پیدا کرنے اور انہیںدرپیش مشکلات دور کر نے کے لئے نئے مراکز قائم کر نے کا جائزہ لیا گیا ۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے سلسلہ میں سہولت فراہم کر نے کے لئے اقدامات کر نے کی ضرور ت ہے ، انتظامیہ نادرا کو شناختی کارڈ کے اجرا کے نئے مراکز قائم کر نے میں ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ اس موقع پر اموات و پیدائش کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر غیر ملکی تارکین وطن کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کر نے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی تارکین وطن کی رجسٹریشن کے عمل میں ضلعی انتظامیہ اور نادرا کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنایا جا ئے گا۔ بعدا زاں چیئرمین نادرا نے ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات سے ملاقات کی اور غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ ز فراہم کرنیوالے ملازمین اور ریکارڈ حوالگی کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: