دھابے جی پمپنگ ہائوس میں ہنگامی مرمت کام، پانی کی فراہمی بند

September 2, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 24

والووز سے لیک ہونے والا 15 ملین گیلن پانی ضائع ہونے سے بچ گیا، مرمت کام 5گھنٹے میں مکمل
کراچی ( سٹی رپورٹر)واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ ہاؤس پر منگل کو 2والووز میں لیکیج ہونے کے باعث ان کو بند کردیا گیا تاہم واٹربورڈ کے عملے نے مرمتی کام 5گھنٹے کے ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا جس کے باعث ان والووز سے لیک ہونے والا 15ملین گیلن پانی ضائع ہونے سے بچ گیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر چیف انجینئر بلک سکندر زرداری کی زیر نگرانی واٹربورڈ کے عملے نے دھابیجی K-2کے لیک کرجانے والے 2 والووز جس سے روزانہ 15ملین گیلن پانی رس کر ضائع ہورہا تھا اس کیلئے دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی 5گھنٹے معطل کرنا پڑی ،منگل کی صبح 11بجے شروع ہونے والا کام شام 4 بجے مکمل کرلیا گیا اس دوران کراچی کو 20ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیںہوسکی مرمتی کام کے لئے کئے گئے ان دو پمپس کی بندش کے سبب اس دوران ضلع وسطی کے علاقے گلستان جوہر ، گلشن اقبال‘ پیر کالونی کے علاقے جزوی طور پر متاثر ہوئے تاہم اب ان والووز سے پانی کی فرہمی بحال ہوگئی ہے ۔

Tags: