کراچی میں 250 افراد کو زندہ جلایا گیا کیا وزیراعظم خاموش رہیں عابد شیر علی

September 2, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 26

عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں‘ نیب آزاد ادارہ ہے مداخلت نہیں کررہے‘ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں مجرموں کے خلاف ہے
گوجرانوالہ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں250 افراد کو زندہ جلادیا گیا‘ کیا وزیراعظم خاموش رہیں؟ انہوں نے گوجرانوالہ شیرانوالہ گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں‘ نیب آزاد ادارہ ہے‘ مداخلت نہیں کررہے ‘ کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ کراچی آپریشن بھتہ خور‘ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف ہے‘ عابد شیر علی نے کہا کہ2017 ء کے اختتام تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا‘ وزیرعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔

Tags: