ایشوریہ نے عربی زبان سیکھنا شروع کردی

September 2, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 29

ممبئی( نیٹ نیوز) ایشوریہ رائے نے اپنی نئی فلم کیلئے عربی زبان سیکھنا شروع کردی ہے ‘بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے کی نئی فلم جذبہ مختلف زبانوں میں بھی پیش کی جائیگی جس میں عربی زبان بھی شامل ہے‘ فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ عرب ممالک بالی ووڈسینما کی بڑی مارکیٹ ہے جس کیلئے فلم کی ڈبنگ عربی زبان میں بھی کی جائیگی‘ دوسری جانب ایشوریہ رائے کا کہنا ہے کہ کسی اور کی آواز میں ڈب کئے گئے مکالمے ان کی پرفارمنس کو خراب کرسکتے ہیں‘ اور یہ فلم ان کیلئے بہت اہم ہے کیوں کہ وہ3 سال بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

Tags: