این جے آئی اسپتال میں آتشزدگی

September 2, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 26

کراچی( کرائم رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر واقع این جے آئی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور اسپتال میں موجودمریضوں کو باہر نکال دیا اور دوگھنٹوں کی جدوجہد کے آگ پر قابو پالیا ،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف اسپتال کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوا ہے ۔

Tags: