پرانا گولیمار، رینجرز سے مقابلے میں عزیر گروپ کا کارندہ مارا گیا

September 2, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 28

رینجرز نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا، مورچہ بند گینگ وار کارندوں کی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ
ہلاک کارندہ فدا حسین بلوچ عرف چوکی قتل و بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، ساتھی فرار، قبضے سے اسلحہ، دستی بم برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز کا گینگ وارعزیر گروپ کے کارندوں سے مقابلہ ایک کارندا مار گیا،قبضے سے اسلحہ ودستی بم برآمد کرلیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار غریب نواز کالونی میں رینجرز نے پولیس کے ہمراہ گینگ وار کارندوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا،ایس ایچ او عرفان آفریدی کے مطابق اس دوران وہاں موجود مورچہ بند گینگ وار کارندوں نے اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارندا زخمی ہوا،جسے اس کے ساتھی چھوڑ پر فرار ہوگئے،جسے گرفتارکرکے اسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا،ہلاک کارندے کی شناخت فداحسین بلوچ عرف چوگی کے نام سے ہوئی،جو لیاری گینگ وار عزیر گروپ سے تعلق رکھتا تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اوردستی برآمد ہوئے،پولیس کے مطابق وہ لیاری کارہائشی اور پولیس کو قتل،بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Tags: