چاہنے والے ایک ساتھ رہنا چھوڑ گئے میری قبرنوروز کی قبر کیساتھ بنانا،مرنے والی لڑکی کا خط

September 2, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 291

نوروز سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ ہم دونوں کو ایک نہیں ہونے دیں گے، اس لیے خودکشی کررہی ہوں
اللہ کے پاس ہم دونوں ساتھ جانا چاہتے ہیں، لڑکی اور لڑکے کا خط پولیس نے تحویل میں لے لیا
دونوںخط ایک ہی نے لکھے ہیں، ہینڈرائٹنگ ایک جیسی ہے، مزید تفتیش کررہے ہیں، پولیس افسر
کراچی( کرائم رپورٹر)سولجر بازار کے علاقے پٹیل پاڑہ میں واقع نجی اسکول کے اندر دسویں جماعت کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر اپنی محبوبہ کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ، فائرنگ کی آواز سے اسکول میں موجود بچوں نے رونا شروع کردیا اور افراتفری مچ گئی،مقتولہ فاطمہ اپنے گھر سے اسکول بیگ میں پستول رکھ کرلائی تھی ۔ گلشن فاطمہ سیکنڈری اسکول میں ہلاک ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کے پاس سے دو خط ملے ہیں جو انہوں نے اپنے گھر والوں کے نام لکھے ہوئے ہیں ، لڑکے نوروز نے اپنے گھروالوں کے نام جو خط لکھا تھا اس میں لکھا ہے کہ ڈیڈی، ممی(Sorry)آپ لوگوں کو میری پسند اچھی نہیں لگتی ہے اس لیے آپ لوگ میری شادی کسی اور کیساتھ کرنا چاہتے ہیں ممی میں صرف فاطمہ کو اپنی بیوی بنانا چاہتا ہوں جو آپ لوگوں کو منظور نہیں ہے میں فاطمہ کے ساتھ آج اپنی مرضی سے خودکشی کررہا ہوں کیونکہ جب تک ہم زندہ ہے آپ لوگ ہمیں ایک نہیں ہونے دینگے ،اللہ کے پاس ہم دونوں ایک ساتھ جاناچاہتے ہیں خدا حافظ ڈیڈ اینڈ موم میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن فاطمہ میری جان ہے میں اس سے الگ ہوکر نہیں رہ سکتا اس لیے (Sorry)خدا حافظ اللہ میری ماں اور باپ کا خیال رکھنا میں آرہا ہوں آپکے پاس ، موم میرے مرنے کے بعد میری قبر فاطمہ کی قبر کے ساتھ ہی بنانا پلیز یہ میری آپ سے آخری خواہش ہے ،اللہ حافظ، لڑکی کے پاس سے ملنے والے خط میں لکھا ہے کہ پاپا(Sorry)میں جانتی ہوں کے آپ میرے سے بہت پیار کرتے ہو، لیکن پاپا میں نوروز سے بہت پیار کرتی ہوں اس لیے میں خودکشی کررہی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں آپ نوروز کومیرا ہونے نہیں دینگے ، آپ میری شادی کسی اور سے کروگے جومجھے منظور نہیں ہے میں صرف نوروز کی ہوں اس جنم میں ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہوسکتے اس لیے ہم ایک ساتھ مر کر ایک ہونگے ، پاپا جب میں مر جاتو پلیز پاپا میری قبر نوروز کی قبر کیساتھ ہی بنانا پلیز پاپا یہ میری آپ سے آخری خواہش ہے پاپا سب کا خیال رکھنا خدا حافظ ، اللہ میرے پاپا اور ماما کا خیال رکھنا ، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں پاپا ،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خط کسی ایک نے ہی لکھے ہیں کیونکہ دونوں خط کی ہینڈرائٹنگ ایک جیسی ہے ، پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے کہ خط لڑکے یا لڑکی میں سے کس نے لکھا تھا ۔

فیس بک پر خودکشی کی تصویر لگائی تھی
کراچی( کرائم رپورٹر)سولجربازار میں خودکشی کرنے والے طالبعلم نوروز نے خودکشی کرنے سے ایک روز قبل اپنی فیس بک کے کوور فوٹو کو تبدیل کر کے اس پر واضح طور پر لکھا تھا کہ TOMORROW I WILL DIEاس کور فوٹو پر مزید درج تھا FIRST LOVE NEVER DIE،نوروز حامدی نے فیس بک پر اپنا آخری اسٹیٹس30اگست 2015 کو صبح10بجکر47منٹ پر اپ ڈیٹ کیا تھا اور اس نے اسی روز10بجکر46منٹ پر اپنی ڈی تبدیل کی جہاں اس نے ایک تصویر لگائی تھی جس میں لڑکا اور لڑکی گلے میں پھندا ڈال کر لٹکے ہوئے ہیں ، جبکہ خودکشی کرنے والی لڑکی فاطمہ عرف صباکی جانب سے بھی فاطمہ نوروز کے نام سے فیس بک پر اپنی آئی ڈی بنائی تھی اور اس نے21جون کو اپنا آخری اسٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا ۔

دونوں31 اگست کو خودکشی
کرنا چاہتے تھے
کراچی( کرائم رپورٹر)سولجربازار پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوروز اور فاطمہ عرف صبا31اگست کو اسکول میں خودکشی کرنا چاہتے تھے اور نوروز31اگست کو اسکول میں ٹی ٹی پستول لے کر آیا تھا اور یہ دونوں اسمبلی کے وقت خودکشی کرنے والے تھے کہ کوئی طالبعلم کلاس میں آگیااس لیے انہوں نے31اگست کو خودکشی نہیں کی تھی ، اور1ستمبر کو انہوں نے اسمبلی کے دوران خودکشی کرلی ۔

Tags: