حملہ آوروں کو نہیں دیکھا، رشیدگوڈیل کا ڈی آئی جی کو جواب

September 2, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 18

کسی سے دشمنی نہیں، صحت بہتر ہونے پر بیان ریکارڈ کرائوں گا، منیر شیخ سے بات چیت
حملے والے دن آپ کہاں گئے تھے، آمدورفت کیلئے کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں، کوئی پراپرٹی جھگڑا تو نہیں، پولیس کے سوالات
کراچی( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی رشید گوڈیل سے تفصیلی ملاقات میں رشید گوڈیل نے بتایا کہ انہوںنے حملہ آوروں کو نہیں دیکھا ، صحت بہتر ہونے پر بیان ریکارڈ کرائوںگا۔ نجی اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل روبہ صحت ہیں ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے رشید گوڈیل سے تفصیلی ملاقات کی ہے اور سوالات کئے پولیس حکام نے رشید گوڈیل سے ان کی آمدو رفت اور راستوں سے متعلق سوال پوچھا ، حملے والے دن آپ کہاں کہاں گئے تھے ، روزانہ کس راستے سے گھر آتے اور جاتے تھے ، کوئی پراپرٹی کا جھگڑا تو نہیں ؟پولیس کے سوالات پر رشید گوڈیل نے کہا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، رشید گوڈیل نے پولیس حکام کو بتایا کہ انہوںنے کسی ملزم کو نہیں دیکھا ،طبیعت بہتر ہونے پر مکمل بیان دوں گا ، بات چیت کے دوران رشید گوڈیل کو بولنے میں مشکل پیش آ رہی تھی ۔

Tags: