اسلحہ ملنے کے بعد خوف ختم، ٹریفک پولیس اہلکار دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے تیار نظر آنے لگے

September 2, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 26

سیکورٹی اقدامات کے بغیر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی
ٹریفک پولیس رنگین شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف میدان میں آئی، درجنوں گاڑیوں سے کالے پیپر اتار دیے
کراچی( کرائم رپورٹر)پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں،ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس ملنے کے بعد اب انہیں ڈر نہیں ہے ، وہ اپنے فرائض اطمینان سے انجام دے سکتے ہیں،ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسلح ہونے کے بعد اب وہ دہشت گردوں سے بھی مقابلہ کرسکتے ہیں، ٹریفک پولیس حکام کہتے ہیں کہ اہلکاروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کے بغیر ہرگز ڈیوٹی نہ کریں بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا شہر میں ٹریفک پولیس رنگین شیشوں کے خلاف میدان میں اتر گئی، ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی اپنی گاڑیوں سے ازخود رنگین شیشے ختم کردیں۔منگل کو متعدد گاڑیوں سے کالے پیپر اتار لئے گئے جبکہ سیکڑوں چالان بھی کئے گئے ،ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ رنگین شیشے والی گاڑیوں کا چالان ایک ہزار روپے کاکیا جاتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد کے پاس ہیلمٹ نہ ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سو کا چالان ہے۔

Tags: