بھٹو کے قریبی ساتھی عبدالحفیظ پیرزادہ انتقال کرگئے

September 2, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 23

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے‘ اور اسپتال میں زیر علاج تھے‘ عبدالحفیظ پیرزادہ پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے اور انہیں ذوالفقار علی بھٹو کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا۔ وہ و فاقی وزیر قانون کے عہدے پر بھی فائز رہے‘ عبدالحفیظ پیرزادہ انتخابی دھاندلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل تھے۔

Tags: