سہراب گوٹھ سے کالعدم سپاہ محمد کے تین دہشت گرد گرفتار

September 2, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 40

کراچی( کرائم رپورٹر)سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے تین دہشت گرد سید محمد باقر شاہ عرف بکری ،سید جنید حسین عابدی عرف جانی اور سید ماریب عرف مربی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تین کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے والے افراد بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Tags: