آج صبح بنارس سے 2 مغوی تاجر بازیاب‘ اغواء کا ر گرفتار

September 4, 2015 6:58 pm0 commentsViews: 29

ملزمان نے دونوں تاجروں کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کے بعد رہائی کیلئے20 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا
پیرآباد پولیس نے کارروائی کرکے دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا‘ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر) رات گئے پیر آباد پولیس کی بنارس میں کارروائی2اغواء کار گرفتار‘2مغوی تاجر بازیاب‘ اغواء کاروں نے تاجروں کی رہائی کے عوض20لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے پیر آباد پولیس نے بنارس کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے2 اغواء کاروں کی گرفتاری کرکے2مغوی اورنگزیب اور مدثر کو بازیاب کروالیا‘ پولیس نے بتایا کہ مغوی اورنگزیب کو مورخہ27 اگست کو اورنگی ٹائون اور اس کے دوست مدثر کو قطر اسپتال سے اسلحے کے زو رپر اغواء کیا تھا‘ اغواء کاروں نے دونوں تاجروں کی رہائی کے عوض 20لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا‘ اغواء کار تاوان کی رقم بنارس لینے آئے تو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی پر اورنگی ٹائون کے ایک مکان سے دونوں مغویوں کو بازیاب کروایا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ دونوں مغوی آپس میں دوست اور تاجر ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags: