اے این پی رہنمائوں کی بیرون ملک منتقلی میں تیزی آگئی

September 4, 2015 7:09 pm0 commentsViews: 29

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی رہنمائوں میں بیرون ملک منتقلی کی دوڑ تیز ہوگئی۔ کراچی کے رہنما بشیر جان کی امریکہ منتقلی اور سابق وزیر محنت سندھ امیر نواب سمیت متعدد رہنمائوں کے دبئی میں ڈیرے ڈالنے کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق وزیر میاں افتخار حسین بھی طالبان سے شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے لندن منتقل ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات کا دعویٰ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں سرگرمیاں اور نقل و حرکت انتہائی محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس پر انہوں نے کچھ عرصہ برطانیہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: