ہولناک انکشاف واٹر بورڈ کے 20 ملازمین کی بھی بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی تربیت

September 4, 2015 7:11 pm0 commentsViews: 27

’’را ‘‘نے واٹر بورڈ میں اپنا سیل قائم کررکھا ہے‘ بھارت میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے اب بھی ادارے میں تعینات ہیں
شہر کے چند بڑے بلڈرز نے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی سے لئے گئے فنڈز سے تعمیراتی پروجیکٹ مکمل کرائے‘ گرفتار ایجنٹوں کے انکشافات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں نے ابتدائی تفتیش میں انتہائی ہولناک انکشافات کر دئیے، حساس ادارے نے انکشافات کے بعد اپنی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایک سیاسی جماعت کے4 کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی راہ کے ایجنٹوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ را نے واٹر بورڈ میں اپنا سلیپر سیل قائم کر رکھا ہے۔ جس کی نگرانی میں واٹر بوڈ کے20 ملازمین کو بھارت میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔ جس کے بعد وہ واٹر بورڈ میں تاحال تعینات ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے انکشاف میں کہا کہ شہر کے چند بڑے بلڈرز نے بھارتی ایجنسی را سے ملنے والی رقم سے ہائوسنگ پروجیکٹ تعمیر کئے جس میں اکثر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ چند تاحال زیر تعمیر ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ را کا کراچی نیٹ ورک گزشتہ کئی برسوں سے قائم ہے اور اس کے نگران مختلف اوقات میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ملزمان کے انکشاف کے بعد ملکی سلامتی پر مامور حساس ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور اپنی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

Tags: