دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ کیلئے2 مجرموں کو سزائیں

September 4, 2015 7:13 pm0 commentsViews: 63

24،24 سال قید با مشقت،30،30 ہزار جرمانے، عدم ادائیگی پر مزید6 ماہ قید بھگتنی ہوگی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم رکھنے والے مجرموں کو24,24 سال قید با مشقت، 30,30 ہزار جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید6,6 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ جمعرات کو فاضل عدالت نمبر 5 نے دونوں ملزمان عمران اور اسلم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں10,10 سال قید با مشقت 30, 30 ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید6,6 ماہ قید جبکہ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں فی کس 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان کا جیل میں گزارا ہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔ ملزمان کو جیل سے لایا گیا تھا جنہیں سزا سنائے جانے کے بعد واپس جیل روانہ کر دیا گیا۔ تھانہ بریگیڈیئر میں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں۔

Tags: