3 ہزار بھارتی ہندو اساتذہ کی اسلام قبول کرنے کی دھمکی

September 4, 2015 7:13 pm0 commentsViews: 20

حکومت نے تنخواہوں سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو مذہب تبدیل کر لیں گے، اساتذہ تنظیم
کراچی( نیٹ نیوز ) بھارت میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی تنخواہوں سے متعلق مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو وہ اسلام قبول کر لیں گے۔ یہ اعلان جزوقتی طورپر کستوربہ گاندھی بالیکا ( کے جی بی وی) کے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے ریاست اتر پردیش میں تعصب برتنے کا الزام لگایا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ ہندی اور سنسکرت بڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہ کم کر دی گئی ہیں جبکہ اردو پڑھانے والے اساتذۃ کی تنخواہ بڑھائی گئی ہے۔ ان اساتذہ کے ایک مقامی ترجمان دیش دیپک نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ دہلی میں پارلیمنٹ کے سامنے مرکزی چوک ( جنتر منتر) پر مظاہرہ کریں گے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم اسلام قبول کر لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً3 ہزار جزوقتی اساتذہ اسلام قبول کر لیں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے۔

Tags: