افغانستان میں طالبان سے جھڑپ، کمانڈر سمیت7 پولیس اہلکار ہلاک

September 4, 2015 7:16 pm0 commentsViews: 16

کئی زخمی، اسلحہ اور دیگر سامان پر قبضہ، دیگر واقعات میں شہری اور12 عسکریت پسند مارے گئے
کابل ( اے پی پی ) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے ضلع گرام سیر کے ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ طالبان نے برہ تیگہ کے مقام پر چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں مقامی پولیس کمانڈر سمیت7 پولیس اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے پولیس کے اسلحہ اوردیگر سامان پر بھی قبضہ کرلیا۔ شمالی صوبہ قندوز میں حکام کے مطابق تشدد کے تازہ واقعات میں ایک شہری اور 12 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ادھر شمالی افغانستان میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں کئی افراد ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Tags: